Kunwal Beef Tips in Urdu - Kunwal Beef Totkay - Tip No. 1065

Urdu Totkay Kunwal Beef کنول بیف (Tip No. 1065) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kunwal Beef Recipe In Urdu

کنول بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1065

اشیاء:
بیف ایک کلو گرام
کنول کی جڑیں 500گرام
پیاز 75گرام
ادرک 10گرام
مٹر 100گرام
ٹماٹر 50گرام
لہسن 4جوئے
اجینوموٹو ٹی اسپون
سرکہ 4چمچ
سیاہ مرچیں چمچ
سویا بین کا اچار 2چمچ
چینی 1چمچ
کارن فلور 1چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے لہسن، پیاز، ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ ٹماٹر ابال کر چھلکا اتار یں اور گودا نکال کر الگ رکھ لیں۔ گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے اس کی ڈیڑھ انچ سائز میں بوٹیاں بنائیں اور پانی سے دھو لیں۔ کنول کی جڑیں چاقو سے چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹیں اور ایک چمچ سرکہ کے ساتھ پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ دس منٹ کے بعد کنول کی جڑیں پانی سے نکال لیں اورپانی نچوڑ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک برتن میں تیل ڈال کر چولحے پر رکھیں۔ اس میں پیاز ،ادرک، لہسن، پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور تھوڑا سا اجینو موتو ڈال کر مصالحہ بھو نیں ۔ پھر اس میں گوشت کے ٹکڑے ڈالتے ہوئے ساتھ ہی ٹماٹرکا گودا شامل کریں ۔ تھوڑی دیر بعد سرکہ ڈالیں اور ہلکا ساپانی کا چھنٹا لگا کر اوپر ڈھکن دے دیں۔ درمیانی آنچ پر دس منٹ تک پکانے کے بعد کنول کی جڑیں کارن فلور، چینی، سویا بین کا اچار اور چار کپ پانی ڈال کر آنچ پرتیز کر دیں اور اوپر ڈھکن دے دیں۔ پھر پندرہ منٹ بعد مٹر کے دانے ڈال دیں۔ آنچ درمیانی کریں اورپندرہ منٹ پکا کر چولحے سے اتار لیں ڈش تیار ہے۔

More From Gosht Aur Beef