Karahi Tikka Tips in Urdu - Karahi Tikka Totkay

کڑاہی تکہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Karahi Tikka Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھ کلو(بغیر ہڈی
دہی آدھ پاؤ
سوکھا دھنیا تھوڑا سا
پیاز آدھ پاؤ
سفید زیرہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون
ہری مرچ چار عدد
گھی آدھ پاؤ
نمک، سرخ مرچ حسب پسند
لہسن ایک پوتھی چھوٹی
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون
ادرک چھوتھائی چھٹانک
ترکیب:
گوشت کے ایک ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ پیاز اور ادرک کے علاوہ تمام مصالحے پیس کر دہی میں ملا لیں۔ ایک دیگچی میں گھی ڈالیں اور پیاز ادرک پیس کر اس گھی میں اچھی طرح بھون لیں۔ جب اس کا رنگ بادامی ہو تو گوشت کے ٹکڑے ڈال دیں اور خوب بھون کر دو پیالی پانی ڈال کر ڈھکنا بند کر دیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے اور پانی بالکل خشک ہو جائے تو گوشت کو ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھونیں اور جب گھی نکل آئے اور صرف مصالحہ باقی رہ جائے تو اسے اتار لیں سلاد اور مولی کے قتلوں کے ساتھ تناول کر یں۔

More From Kebab Aur Tikka - مزید