Inder Ver Atras Ke Karelay Tips in Urdu - Inder Ver Atras Ke Karelay Totkay - Tip No. 1434

Urdu Totkay Inder Ver Atras Ke Karelay مزیدار کریلے (Tip No. 1434) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Inder Ver Atras Ke Karelay Recipe In Urdu

مزیدار کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1434

اشیاء:
کریلے چار سے پانچ عدد میڈیم
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو میڈیم سائز
ادرک ایک عدد انچ موٹی
لہسن پانچ عدد پوتھیاں
سرخ مرچ(ثابت) چار عدد
ثابت دھنیا ایک ٹیبل سپون
ثابت زیرہ ایک ٹیبل سپون
سفید تل ایک ٹیبل سپون
تیل 1ٹیبل سپون
ٹماٹروں کا گودا کپ
شکر(بھوری) دو ٹیبل سپون
املی کا گودا دو ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔کریلے اچھی طرح سے چھیل کر صاف کر لیں صاف کرنے کے بعد ان کو لمبائی کے رخ کاٹ لیں، کاٹنے کے بعد ان کے بیج نکال لیں۔ اس کے بعد ان کو اچھی طرح سے نمک لگا کر 10منٹ تک ایک طرف رکھ دیں ۔ اس کے بعد اُن کو پانی کی وافر مقدار میں دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح سے نچوڑ لیں، اس کے بعد ان کو خشک ہونے کے لئے ایک طرف رکھ لیں۔
2۔پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں ، چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں، ادرک کو اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں، لہسن کو اچھی طرح سے چھیل لیں، اب ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے گرائنڈ کر لیں، جب یہ چیزیں گرائنڈ ہو جائے گیں تو ایک بہت اچھی پیسٹبنا لیں۔ پیسٹ کو ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے اوپر کوئی سوتی کپڑا رکھ دیں۔
3۔توے پر سرخ مرچ ثابت دھنیا ثابت زیرہ اور سفید تل ڈال کر اچھی طرح سے میڈیم حرارت پر ہلکا براؤن کر لیں ، جب یہ سب چیزیں براؤن ہو جائیں تو ان کو ٹھنڈا کر لیں، ٹھنڈا کرنے کے بعدان کو گرائنڈر میں باریک باریک پاؤڈر بنا لیں۔
4۔سوس پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کر لیں، جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں کریلے ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر لیں، فرائی کرنے کے لئے وقت چار منٹ سے پانچ منٹ تک ہو نا چاہئے۔ ان کریلوں کو اچھی طرح براؤن کر لیں۔ براؤن کرنے کے بعد اس میں کتری ہوئی پیاز، لہسن اور ادرک کی پیسٹ ملا کر اچھی طرح سے فرائی کر یں۔
5۔کریلوں میں پیسٹ کو اچھی طرح سے مکس کر یں، ان کو مکس کرنے کے لئے وقت 1منٹ سے 2منٹ تک ہو نا چاہئیے۔ خیال رکھیں کہ پیسٹ اور کریلے اچھی طرح سے مکس ہو جائیں ۔
6۔اب اس میں ٹماٹروں کا گودا ڈال دیں اور چند منٹوں کے لئے پکائیں ۔
7۔اب اس میں مونگ پھلی پاؤڈر شکر (بھوری) ، اور املی کا گودا ڈال دیں ، ان کے ساتھ ہی نمک بھی ڈال دیں ۔
8۔اب اس میں ایک کپ پانی ڈال دیں اور اچھی طرح ہلائیں، ہلانے کے بعد اُبالنے کے لئے رکھ دیں۔
9۔اب سوس پین کو اچھی طرح سے بند کر دیں ، حرارت میڈیم کر لیں ، پانچ منٹ کے لئے آہستہ آہستہ کھولیں۔ پانچ منٹ کے بعد گرما گرم اندورا کر یلے تیار ہو جائیں گے۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 130
پروٹین 2.9
چکنائی 9.7
کاربو ہائیڈریٹس 11.0
فائبر ز(ریشے) 1.7

More From Bitter Melon