Kashmiri Salad Tips in Urdu - Kashmiri Salad Totkay

کشمیری سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kashmiri Salad Recipe In Urdu


اجزاء:
اخروٹ 4عدد
کشمش 50گرام
پیاز 125گرام
مولی ایک عدد
سلاد کے پتے ایک گٹھی
لیموں دوعدد
چقندر 75گرام
ٹماٹر 125گرام
طریقہ:
اخروٹ توڑ کر گریاں نکالیں ۔پیاز چھیل کر لچھے دار کاٹ لیں ۔مولی چھیل کر دو انچ لمبائی کے رخ کاٹلیں۔ سلاد کے پتے مرضی کے مطابق کاٹ لیں کشمش دھو کر صاف کر لیں ۔ہرلیموں کے چار چار ٹکڑے کر لیں ، چقندر اور ٹماٹر کو گول گول کاشوں میں کاٹ لیں ۔یہ تمام اجزاء تیار کر کے ایک ڈش میں سب سے پہلے سلاد کے پتے اس طرح سجائیں کہ سلاد کے ہرے ڈش کی اطراف سے باہر نکلے ہوئے ہوں ۔ ان کے اوپر ترتیب کے ساتھ مولی اور چقندر کے ٹکڑ ے لگائیں ۔اوپر اخروٹ کی گریاں اور کشمش ڈال کر لیموں کے ٹکڑ ے سجادیں ۔سلاد کی ڈش تیار ہے ۔

More From Mixed Salad - مزید