Kata Kat Gosht Tips in Urdu - Kata Kat Gosht Totkay

کٹا کٹ گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kata Kat Gosht Recipe In Urdu

اشیاء:
بکرے کے گردے چار عدد
بکرے کا دل دو عدد
بکرے کا مغز دو عدد
پیاز دو عدد درمیانی
ٹماٹر ایک پاؤ
دہی پاؤ
تیل ایک کپ
مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچہ
لہسن ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچے
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
سوکھی میتھی دو چائے کا چمچ
ہری مرچ 5یا 6عدد
ہلدی تھوڑی سی
ترکیب:
دل اور گردوں کو قیمے کی طرح موٹے موٹے ٹکڑے کر لیں۔ اب ان کو تیل گرم کر کے اس میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی پسا ہوا لہسن ،ادرک، مرچ ،ہلدی، نمک اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے پھر اس کو اچھی طرح بھون کر ٹماٹر ،پیاز اور ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں جب یہ چیز یں بھن جائیں تو مغز ابال کر ڈالیں ساتھ ہی دہی پھینٹ کر ڈال دیں۔ جب دہی کا پانی اچھی طرح خشک ہو جائے تو سوکھی میتھی اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں پھر چولہا بند کر دیں رائتے اور نان کے ساتھ گرم گرم کھائیں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید