Keemay Aur Allo Kay Roll Tips in Urdu - Keemay Aur Allo Kay Roll Totkay - Tip No. 646

Urdu Totkay Keemay Aur Allo Kay Roll قیمے اور آلو کے رول (Tip No. 646) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keemay Aur Allo Kay Roll Recipe In Urdu

قیمے اور آلو کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 646


اجزاء:
قیمہ ایک پاؤ
آلو ایک پاؤ
لہسن آٹھ جوئے
سرکہ دوٹیبل سپون
انڈے تین عد د
آلو ایک سیر
پیاز ایک سیر
ادرک آدھا کلو
ٹماٹر ایک عد د
گرم مصالحہ ایک ٹیبل سپون
نمک ،سرخ مرچ حسب ذائقہ
طریقہ:
پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں ڈالیں ۔بادامی رنگ ہونے پر اس میں قیمہ ڈال دیں اور خوب بھونیں ۔اب اس میں پسا ہوا
لہسن ادرک مرچ سرخ ٹماٹراور گرم مصالحہ ڈال کر خوب بھو نیں۔جب قیمہ خوب بھن جائے تو اتار لیجیے۔خیال رہے کہ
گھی اتنا کم ڈالنا چاہیے کہ نظر نہ آئے۔اب آلو ابال لیں ، ان کو سیل کر پیس لیں اور اس میں نمک مرچ اور سرکہ ملا دیں ۔
اب تینوں انڈوں کو توڑ کر دو کی زردی آ لوؤوں میں ملا دیں اور ایک کو سفیدی کے ساتھ ہی پھینٹ لیں ۔اب آلو کے رول
بنا لیں ۔ان کا سائز اپنی پسند کا ہو نا چاہیے ۔ اس میں تھوڑا تھوڑا قیمہ رکھ کر ان کا منہ بند کر کے ایک سی شکل میں لے آئیں
ڈبل روٹی کا چورا اور انڈالگا کر تلتے جائیں ۔سرخ ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم پیش کر یں ۔یہ رول کھانے کے ساتھ
بھی استعمال ہو سکتے ہیں ۔اور چائے کے ساتھ بھی پیش کیے جا سکتے ہیں ۔

More From Potato