Keema Aur Ghia Tips in Urdu - Keema Aur Ghia Totkay - Tip No. 3182

Urdu Totkay Keema Aur Ghia قیمہ اور گھیا (Tip No. 3182) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Aur Ghia Recipe In Urdu

قیمہ اور گھیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3182

اشیاء:
قیمہ ایک پاؤ
گھی آدھا کپ
ہرا دھنیا حسب پسند
سرخ مرچ، کالی مرچ حسب ذائقہ
گھی آدھا کلو
پیاز دو عدد
ترکیب:
گھیا کا چھلکا اتار لیجئے۔ اس کا گودا جس میں بیج ہوتے ہیں وہ بھی نکال دیں۔ باقی گھئے کے اس طرح ننھے ننھے ٹکڑے کر لیں جیسے اس کا قیمہ تیار کیا جا سکتاہے۔ گوشت کے قیمے میں تھوڑا سا نمک ملا کر رکھ دیں۔ اب گھی میں پیاز تیار کر کے نکالنے کے بعد لال مرچ، نمک، کالی مرچ، زیرہ اور دھنئے کے پانی میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر گھی میں بھونئے۔ پھر پانی کے چھینٹے دے کر بھونیں۔ گھی چھوڑ دیے تو پھر اس میں قیمہ ڈال دیں اور گلنے کے لائق پانی ڈال کر پتیلی ڈھانک دیں۔ جب یقین ہو جائے کہ قیمہ گلنے پر آگیا ہے تو گھئے کے ٹکڑے اس میں شامل کر دیں۔ اس طرح یہ قیمہ میں مل جائیں گے۔ جب آپ اندازہ کر لیں کہ قیمہ گل گیا ہے تو پتیلی چولہے سے اتار کر سالن میں کترا ہوا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر تناول فرمائیں۔

More From Pakistani Cuisine