Keema Bharay Karelay Tips in Urdu - Keema Bharay Karelay Totkay - Tip No. 1922

Urdu Totkay Keema Bharay Karelay قیمہ بھرے کریلے (Tip No. 1922) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Bharay Karelay Recipe In Urdu

قیمہ بھرے کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1922

اشیاء:
کریلے بڑے چھ عدد
قیمہ آدھا کلو
پیاز باریک کٹی ہوئی درمیانی دو عدد
لہسن آٹھ جوئے
ادرک 50گرام
لال مرچ حسب منشا(ان سب کو الگ الگ پیس لیں)
کھٹائی (آم کی) دس ٹکڑے
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ایک چھوٹی گٹھی باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر 100گرام
گھی 250گرام
ترکیب:
سب سے پہلے کریلوں کو اوپر سے کھرچ کر اچھی طرح صاف کر لیجئے پھر ایک طرف سے شگاف کر کے اندر سے سارے بیج نکال لیجئے۔ اب نمک کے پانی سے خوب اچھی طرح دھو لیجئے تاکہ اندرونی کڑواہٹ بھی دور ہو جائے۔ اس کے بعد کھٹائی کے ٹکڑے ان کے اندررکھیے اور ایک دیگچی میں کریلے ،بچی ہوئی کھٹائی کے ٹکڑے، نمک اور دو پیالی پانی ڈال کر تقریباََ دس منٹ تک ابالیے۔ یہ خیال رکھیے کہ زیادہ نہ ابلنے پائیں اس سے کریلے ٹوٹنے لگتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں پانی سے نکال لیجئے اور الگ رکھ دیجئے۔ اب ایک دوسری دیگچی میں دو کھانے کے چمچے گھی ڈال کر پیاز کو اتنا تلیے کہ بادامی رنگ ہو جائے۔ پھر قیمہ ،ادرک ،لہسن اور نمک شامل کر دیجئے اور بھونیے۔ اب لال مرچ اور ٹماٹر بھی ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر تک پکاتے رہیے۔ پھر دو پیالی شامل کر کے قیمے کو درمیانی آگ پر گلا لیجئے ۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اتار کر اس تیار شدہ قیمے کو مع ہرا دھنیا کے ہر ایک کریلے میں بھر دیجئے اور ان سب کر یلوں کو سفید دھاگے سے باندھ دیجئے۔ اب کڑاہی میں بقیہ تمام گھی گرم کر کے کریلوں کو درمیانی آگ پر تلیے کہ رنگ بادامی ہو جائے۔ ڈش میں نکالتے وقت تمام دھاگے احتیاط سے نکا ل لیجئے۔

More From Bitter Melon