Keema Bharay Pathoray Tips in Urdu - Keema Bharay Pathoray Totkay - Tip No. 1910

Urdu Totkay Keema Bharay Pathoray قیمہ بھرے پاٹھورے (Tip No. 1910) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Bharay Pathoray Recipe In Urdu

قیمہ بھرے پاٹھورے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1910

اشیاء:
گائے کا صاف قیمہ 375گرام
دال ماش 125گرام
زیرہ سیاہ 6گرام
دھنیا،پودینہ 50-50گرام
آٹا میدہ 1000گرام
ترکیب:
دال ماش رات کو بھگو دیں ۔ صبح اٹھ کر اس کو خوب دھو لیں چھلکا اتر جائے اور صاف ہو جائے تو اسے سل پر باریک پیس لیں۔ اس کے بعد قیمہ علیحدہ باریک پیس لیں۔ اب یہ دونوں چیزیں ملا دیں اور اس میں نمک ،مرچ، پیاز ،باریک کاٹ کر ادرک ،ہرا دھنیا، ہری مرچ، زیرہ سب کچھ ملا لیں۔ آٹا اور دال ماش کا ملیدہ ملا کر دودھ سے گوندھیں ۔ اس میں تھوڑا سا نمک ملا لیں۔ اب آلو کے پراٹھے کی طرح اس کا بھی پراٹھا بنا لیں اور گھی میں خوب سرخ کر لیں اور نیچے اتار کر مکھن سے چپڑ لیں اور گرم گرم پیش کر یں۔

More From Pakistani Cuisine