Keema Bhari Sabz Mirchain Tips in Urdu - Keema Bhari Sabz Mirchain Totkay - Tip No. 1470

Urdu Totkay Keema Bhari Sabz Mirchain قیمہ بھری سبز مرچیں (Tip No. 1470) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Bhari Sabz Mirchain Recipe In Urdu

قیمہ بھری سبز مرچیں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1470

اشیاء:
سبزمرچیں چار عدد
قیمہ ایک پاؤ
ٹماٹر دو عدد
پنیر(کدوکش کی ہوئی) دو چائے کے چمچ
جائفل چٹکی بھر
گھی حسب ضرورت
گوشت کی ران دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا ایک چھٹانک
کالی مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کو بھون لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ قیمے کو بھی بھون لیں۔ مرچوں کے بیج نکال کر درمیان سے لمبے رخ کاٹ لیں۔ ٹماٹر ابال لیں اور اس کا چھلکا اتار دیں اور بیج بھی نکال دیں۔ ٹماٹر کے گودے کو اچھی طرح گود لیں اب بھنے ہوئے قیمے گوشت کے ٹکڑے اور ٹماٹر کے گودے کو اچھی طرح مکس کر یں ۔ اب انڈے پھینٹ کر اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ اب ڈبل روٹی کا چورا پنیر دو چائے کے چمچ ،نمک ،کالی مرچ ،جائفل کو آپس میں ملا کر کوٹ لیں اور پہلے والے مادے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں۔ اب مرچوں میں اس آمیزے کو بھر یں۔ بیکنگ ٹرے میں مرچوں کو رکھیں۔ باقی بچا ہوا ڈبل روٹی کا چورا ان کے اوپر ڈال کر چالیس منٹ کے لئے اوون میں رکھ دیں۔ چالیس منٹ کے بعد نکال لیں اور مزیدار قیمہ بھر ی مرچیں تناول فرمائیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht