Qeema Bhari Shimla Mirch Tips in Urdu - Qeema Bhari Shimla Mirch Totkay - Tip No. 5046

Urdu Totkay Qeema Bhari Shimla Mirch قیمہ بھری شملہ مرچ (Tip No. 5046) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Qeema Bhari Shimla Mirch Recipe In Urdu

قیمہ بھری شملہ مرچ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5046

ایک فرائیگ پین میں زیرہ اور ثابت دھنیا بھونیں
ان کی رنگت سنہری ہوجائے تو ثابت لال مرچ اور کھوپرا ڈال دیں
جب خوشبو آنے لگے تو یہ مصالحہ پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کریں اور پھر اسے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں
اب ایک گہری کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے ایک منٹ کے لئے بھون لیں
اب اس میں قیمہ شامل کرکے پکائیں
اس میں بھنا ہوا مصالحہ پسا ہوا گرم مصالحہ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر قیمہ گلالیں
اب اس میں املی، کٹے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی ہری مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں
شملہ مرچ دھو کر اوپر سے کاٹ لیں اور بیج نکال لیں
اب اسے بیکنگ ٹرے پر رکھیں
اس پر تھوڑا سا تیل چھڑک دیں
پھر اسے 180 ڈگری پر دس سے بارہ منٹ کے لیے بیک کرلیں
تیار ہونے پر اس کے اندر تیار قیمہ بھر کر دوبارہ پانچ منٹ کے لیے بیک کرلیں
مزیدار قیمہ بھری شملہ مرچ تیار ہے

More From Mutton Gosht And Beef Gosht