Keema Biryani Tips in Urdu - Keema Biryani Totkay - Tip No. 1032

Urdu Totkay Keema Biryani قیمہ بریانی (Tip No. 1032) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Biryani Recipe In Urdu

قیمہ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1032

اشیاء:
چاول آدھا کلو
قیمہ آدھا کلو
پیاز ایک پاؤ
لہسن ایک گٹھلی
گرم مسالہ ایک تولہ
ہرا دھنیا چند پتے
ادرک آدھی چھٹانک
ہری مرچ چند عدد
ترکیب:
پیاز کو لچھے دار کاٹ لیں ۔لہسن باریک پیس لیں ۔اور ادرک کاٹ لیں ۔چاول نمک ڈال کر ابالیں ۔ ہرامسالہ کاٹ لیں ۔ گرم مسالہ پیس لیں ۔اب دیگچی میں گھی ڈالیں اور کٹی ہوئی پیاز اس میں ڈال کر بادامی ہونے تک تلتے جائیں ۔ جب پیاز بادامی ہو جائے تو قیمہ ڈال دیں ۔ اور ہلکی آنچ پر بھونتے جائیں ۔ جب خوب بھن جائے تو اس پر پسا ہوا لہسن اور ادرک ڈال دیں۔پھر نمک اور سرخ مرچ ڈالیں بھونتے جائیں تھوڑا بھوننے کے بعد اس پر ٹماٹر ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔ پانی خشک ہونے پر بھونیں جب قیمہ گھی چھوڑ دے تو اس پر پسا ہوا گرم مسالہ اور ہرا مصالحہ کاٹ کر ڈال دیں ۔اب اس تیار شدہ قیمہ پر چاول ڈال کر دم دے دیں ۔ اگر چاول زیادہ کچے لگیں تو ایک کپ دودھ ڈال دیں۔قیمہ میں گھی کم ہونا چاہیے۔ کیونکہ آدھا گھی چاول دم پر لگاتے کے وقت اوپر ڈالتے جائیں اس سے چاول زیادہ نرم اور خوش ذائقہ ہوں گے ۔ دم آنے پر بریانی اتار لیں ۔ ڈش میں نکالتے ہوئے خیال رکھیں کہ چاول اور قیمہ سب مل کر ایک سانہ ہوجائے بلکہ تھوڑا سا قیمہ چاولوں میں ملا کر رکھ دیں ۔ اور باقی ڈش کے درمیان میں ڈالیں اور چاروں طرح چاول بھر دیں ۔ قیمے کے اوپر انڈے ابال کر اور کاٹ کر حسب پسند سجا دیں ۔ قیمہ کی بریانی تیار ہے۔

More From Biryani Aur Pulao