Keema Bharay Chawal Tips in Urdu - Keema Bharay Chawal Totkay - Tip No. 1740

Urdu Totkay Keema Bharay Chawal قیمہ بھرے چاول (Tip No. 1740) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Bharay Chawal Recipe In Urdu

قیمہ بھرے چاول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1740

اشیاء:
براؤن چاول 350گرام
چکن آٹھ گوشت کے پیس (چھوٹے)
پیاز ایک عدد بڑا
بٹن مشروم 100گرام
ٹماٹر چار عدد
مٹر کے دانے ایک کپ
خالص تیل دو چائے کے چمچ
سٹاک تین کھانے کے چمچ
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
دو چسٹر شائر سوس ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد بڑا (چوتھائی کٹا ہوا)
پارسلے کے پتے چند عدد
ترکیب:
چاولوں کو پکا کر محفوظ کر لیں۔ چکن کو بھون کر چھوٹا چھوٹا قیمہ نما کاٹ لیں۔ پیاز کو کاٹ لیں۔ مشروم کے سلائس بنائیں ، چار ٹماٹروں کو چار چار حصوں میں کاٹیں اور مٹروں کو اُبال لیں ۔ تیل کو ایک کڑ اہی میں گرم کر کے قیمہ اور سٹاک ڈال دیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ پھر پیاز شامل کر یں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پیاز کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ اب مشروم اور ٹماٹروں کو ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد مٹر ،چاول، کیچپ اور دو چسٹر شائر سوس شامل کر یں اور اگر ضروری خیال کر یں تو تھوڑا سا سٹاک اور ڈال لیں۔ چمچ سے ہلاتے ہوئے کچھ دیر پکائیں ۔ اور ذائقہ چکھ کر مصالحہ جات کو ایڈ جسٹ کر لیں۔ پھر قیمہ بھرے چاولوں کی ڈش میں ڈالیں۔ چوتھائی کٹے ہوئے ٹماٹر اور پارسلے کے پتوں سے گارنش کر کے پیش کر یں۔ براؤن چاول آج کل با آسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور سفید چاول کی نسبت زیادہ بہتر ذائقہ رکھتے اور ساتھ ہی ان میں وٹامن اور مقوی اجزاء بھی زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔

More From Biryani, Rice, Chawal