Gola Kabab Tips in Urdu - Gola Kabab Totkay - Tip No. 1834

Urdu Totkay Gola Kabab گولہ کباب (Tip No. 1834) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gola Kabab Recipe In Urdu

گولہ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1834

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
گر مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لہسن ،ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
کچری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
آئل ایک کپ
اشیاء گریوی کے لئے:
پیاز تین عدد(لچھے دار کٹی ہوئی)
ٹماٹر تین عدد(چوپ کئے ہوئے)
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ تین عدد
گر مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
چائنیز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہری مرچ چار عدد(لمبائی میں کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا دو عدد
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
کباب کی تیاری:
قیمے میں تمام مصالحے ملاکر اسے اچھی طرح مکس کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں پھر اس کے بیضوی شکل میں کباب بنا لیں اور کڑاہی میں آئل گرم کر کے ان کبابوں کو ڈیپ فرائی کر لیں۔ اور براؤن ہونے پر نکال لیں۔
ترکیب گریوی کے لئے:
کڑاہی میں آئل گرم کر یں اور اس میں پیاز ڈالیں پیاز ہلکی براؤن ہو جائے تو پہلے اس میں ہری مرچ اور ٹماٹر فرائی کر یں پھر تمام مصالحے بھی اس میں شامل کر کے بھون لیں۔ جب یہ بھون لئے جائیں تو پھر دیگچی میں تھوڑا مصالحہ (حسب ذائقہ) پانی ڈال کر تھوڑا اور بھون لیں اور پھر اس میں کڑی پتہ ڈالیں اور اس شوربے میں گولہ کباب ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

More From Cutlus Aue Kebab