Keema Kay Cutlets Tips in Urdu - Keema Kay Cutlets Totkay - Tip No. 1692

Urdu Totkay Keema Kay Cutlets قیمہ کے کٹلٹس (Tip No. 1692) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Kay Cutlets Recipe In Urdu

قیمہ کے کٹلٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1692

اجزاء:
قیمہ باریک ایک کلو
انڈے دو عدد
ہری مرچ(پسی ہوئی ) ایک چائے کا چمچہ
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ
آلو ابلے ہوئے ڈیڑھ کلو
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک گھٹی
پیاز(آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) ایک بڑی
تلنے کے لئے تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے آلو ابال لیں ۔ جب آلو اچھی طر ح گل جائیں تو ان کا چھلکا اتار کر کانٹے کے ساتھ بھرتا بنا لیں۔ ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں۔ ساتھ سارا مصالحہ بھی ڈال دیں۔ جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھون کر اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر تھوڑے سے آلوہاتھ میں لے کر اس کو پھیلا دیں ، اب اس میں تھوڑ ا تھوڑا قیمہ بھر کر کٹلٹس بنا لیں۔ انڈا لگا کر چورا لگالیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab