Keema Matar Pulao Tips in Urdu - Keema Matar Pulao Totkay - Tip No. 2135

Urdu Totkay Keema Matar Pulao قیمہ مٹر پلاؤ (Tip No. 2135) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Matar Pulao Recipe In Urdu

قیمہ مٹر پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2135

اشیاء:
بھنا ہوا قیمہ ڈیڑھ پاؤ
چاول ڈیڑھ کلو
مٹر کے دانے ایک پاؤ ابلے ہوئے
کشمش حسب ضرورت تلی ہوئی
انڈے ہاف بوائلڈ دو عدد
پیاز ایک پوتھی
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
چاولوں کو کئی بار دھونے کے بعد بھگو کر رکھ دیجئے۔ پھر پتیلی میں ڈال کر اس گھی میں پیاز داغ کیجئے اور چاول نتھار کر اس میں چھوڑ دیجئے اب اس وقت تک بھونتے رہیے جب تک وہ بھنائی کی وجہ سے زرد نہ پڑ جائیں پھر پتیلی میں اتنا پانی ڈال دیجئے جس سے چاول کچھ کچھ گل جائیں جب چاول تیار ہو جائیں تو ان میں قیمہ اور مٹر ملا کر کفیگر سے خوب اچھی طرح ملا دیجئے اور پتیلی کو پلیٹ یا کسی طشتری سے ڈھانپ کر آگ پر رکھا رہنے دیجئے جب چاول خوب اچھی طرح گل جائیں تو اتار لیجئے اور ان پر کشمش کے دانے اور ابلے ہوئے انڈے کتر کر سجا دیجئے یہ پلاؤ دہی کے رائتہ کے ساتھ کھایا جائے تو بہت مزہ دیتا ہے۔ رائتہ اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ دہی حسب مقدار میں لے کر اسے مدھانی سے متھ لیجئے اور حسب ذائقہ دیجئے۔

More From Biryani Aur Pulao