Qeemae Ki Purian Tips in Urdu - Qeemae Ki Purian Totkay

قیمہ کی پوریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Qeemae Ki Purian Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ ایک کلو
قیمہ ایک کلو
گھی ایک کلو
لونگ دو ماشہ
الائچی دو ماشہ
سرخ مرچ تین ماشہ
سیاہ مرچ تین ماشہ
پیاز ایک پاؤ
ادرک دو تولہ
دھنیا دو تولہ
لہسن آدھ چٹانک
دہی آدھ پاؤ
نمک ایک چھٹانک
لیموں کاغذی پانچ عدد
پنیر ایک پاؤ
زعفران تین ماشہ
ترکیب:
برتن میں دہی، ادرک اور پاؤ بھر گھی اور قدرے پیاز ملا کر خوب اچھی طرح بھون لیں اور الگ رکھ لیں۔ اس کے بعد دار چینی، لونگ ، الائچی ، مرچ و سیاہ مرچ، دھنیا لہسن خوب باریک پیس کر نمک شامل کر کے گھی میں بھونیں اور پھر قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ بھننے کے بعد قدرے پانی کا چھینٹا دے کر پکائیں۔ اچھی طرح گل جانے پر جب پانی بالکل خشک ہو جائے تو وہ پیاز جسے بھون کر الگ رکھ لیا تھا عرق لیموں، زعفران اور پنیر میں ملا کر ڈال دیں اور دوسری طرف میدہ آدھ پاؤ گھی شامل کر کے اور نمک ملا کر پانی یا دودھ سے گوندھ کر پوریاں بنائیں اور پوریوں میں قیمہ بھر کر تل لیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید