Keema Singharay Tips in Urdu - Keema Singharay Totkay - Tip No. 1102

Urdu Totkay Keema Singharay قیمہ سنگھاڑے (Tip No. 1102) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Singharay Recipe In Urdu

قیمہ سنگھاڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1102

اجزاء:
قیمہ 250گرام
پیاز 125گرام
سنگھاڑے چھ عدد
سویا سوس 3بڑے چمچے
کارن فلور 1 بڑا چمچ
سیاہ مرچیں ٹی سپون
یخنی ایک کپ
لہسن چار جوئے
اجینوموتو تھوڑا سا
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے سنگھاڑے خوب ابال کر چھیل لیں اور گودے کو باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ لہسن پیاز بھی چھیل کر باریک کتر لیں۔قیمہ پانی سے دھوکر صاف کریں اور اس میں پسی ہوئی سیاہ مرچیں اوراجینوموتو ملا کر مکس کریں۔اور الگ رکھ دیں۔ تھوڑے سے پانی میں کارن فلور گھول کر رکھ لیں۔ پھر ایک برتن میں آئل ڈال کر چولحے پر رکھیں اس میں پیاز اور لہسن سرخ کر کے قیمہ ڈالیں۔ آنچ
تیز کرتے ہوئے دو منٹ بعد یخنی ڈالیں پانچ منٹ کے بعد آنچ ہلکی کریں اور سنگھاڑے ڈال دیں۔ تھوڑی دیر کے بعد چمچ کے ساتھ مکس کرتے ہوئے کارن فلور والا آمیزہ اور سویا سوس شامل کر دیں۔پانچ منٹ تک برتن کو چولحے پر ہی رہنے دیں اسکے بعد آگ سے الگ کر دیں اور گہری ڈش میں ڈال کر دستر خوان کی زینت بنائیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht