Keema Tamatar Galeez Kay Sath Tips in Urdu - Keema Tamatar Galeez Kay Sath Totkay

قیمہ ٹماٹر گلیز کیساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Keema Tamatar Galeez Kay Sath Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ(بغیر چربی کے) 750گرام
انڈہ ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورا ایک کپ
گاجر(کدوکش کی ہوئی) ایک عدد
اجینو موتو ایک چٹکی
ہرا دھنیا (کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ
پیاز(چوکور کٹا ہوا) ایک عدد
ہری پیاز (کٹی ہوئی) دو عدد
ہری مرچ(بیج نال کر چوکور کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر گلیز کے لئے:
ٹماٹر کی چٹنی دو کھانے کے چمچ
رائی ایک کھانے کا چمچ
شہد ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک برتن میں قیمہ، ڈبل روٹی کا چورا ،پیاز ،گاجر، ہری مرچ ،ہری پیاز، اجینو موتو اور ہرا دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر یں۔ دوسرے برتن میں انڈا اور ٹماٹر کی چٹنی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں حتیٰ کہ یکجان ہو جائے اور اسے قیمے والے مرکب میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ بیکنگ ٹرے کو مکھن سے چکناکر لیں اور تیار کردہ مرکب کو اس میں ڈال کر اوون میں 350ڈگری فارن ہائیٹ پر بیس منٹ تک پکائیں اور نکال لیں۔ گلیز بنانے کے لئے ٹماٹر کی چٹنی رائی اور شہد کو آپس میں ملائیں پھر قیمے کے اوپر اس کی ہلکی ہلکی سی تہہ جما ئیں اور تقریباََ گھنٹے تک مزید اوون میں پکائیں گھنٹے بعد نکال لیں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔

More From Oven Dishes - مزید