Keela O Chanay Chaat Tips in Urdu - Keela O Chanay Chaat Totkay - Tip No. 1358

Urdu Totkay Keela O Chanay Chaat کیلا و چنا چاٹ (Tip No. 1358) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keela O Chanay Chaat Recipe In Urdu

کیلا و چنا چاٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1358

اشیاء:
چنے( ابلے ہوئے) آدھا کلو گرام
دہی تین پاؤ
آلو تین کلو گرام
سیب آدھا کلو گرام
کیلے ایک درجن
مصالحہ جات:
امچور ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ (باریک کٹاہوا)
ٹاٹری ایک پاؤ
مولی آدھا کلو (تراش لیں)
دھنیا آدھا پاؤ
انار آدھاکلو گرام
نمک آدھا پاؤ
کالی مرچ آدھی چھٹانک
سرخ مرچیں ایک چھٹانک
پیاز ایک پاؤ
ترکیب:
پہلے چنے ابال لیجئے اور پھر آلو بھی ابال لیجئے اور اس کے بعد آلو ابال کر اباریک باریک کاٹ لیجئے ۔ کیلے کو گو ل گول کاٹ لیجئے ان سب کا چھلکااتار کر قا شیں بنا لیجئے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے ۔ دہی کو خوب اچھی طرح مکس کرلی لیجئے ۔ پھر ایک پیالے میں ڈال کر تھوڑا پانی ملا کر مکس کرلیں اور پھر امچور کا سفوف بنا لیجئے۔ دھنیا ،نمک، کافی مرچیں اور سرخ مرچیں پیس لیجئے ۔ پیاز لچھے دار کاٹ لیجئے ۔ ٹماٹر کاٹ لیجئے اور دہی کے علاوہ تمام اشیاء ایک بڑی ڈش میں ملا لیجئے اور اس پر مرضی کے مطابق مصالحہ چھڑک دیجئے اور پھر اس پر دہی ڈال دیجئے ۔ مزے دار چاٹ ڈش تیار ہے۔ مزے مزے تناول فرمائیں۔

More From Chaat