Kailay Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Kailay Ka Halwa 2 Totkay - Tip No. 2727

Urdu Totkay Kailay Ka Halwa 2 کیلے کا حلوہ (Tip No. 2727) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kailay Ka Halwa 2 Recipe In Urdu

کیلے کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2727

اشیاء:
کیلے ایک کلو
چینی دو کلو
کھویا 250گرام
بالائی 250گرام
بادام کی گری 250گرام
گھی 500ملی لیٹر
زعفران پسی ہوئی ایک چٹکی
کیوڑا ایک چمچہ
پستہ 40گرام
ناریل 25گرام
سبز الائچی چھ عدد
ترکیب:
کیلے چھیل لیجئے اور گودے کو کانٹے سے کچل لیجئے۔ بادام پانی میں بھگو دیجئے۔ چھلکا ملائم ہو جائے تو اتار لیجئے اور باریک پیس لیجئے۔ بالائی پھینٹ لیجئے اور کھویا چور چور کر کے بالائی میں ملا دیجئے۔ پھر دونوں کو پھینٹ لیجئے۔ پستہ صاف کر کے باریک کاٹ لیجئے ناریل دھو کر کھرچ لیجئے۔ پھر کدوکش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں سبز الائچی ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر کچلا ہوا اکیلے کا گودا اس گھی میں ڈال کر بادامی رنگ میں بھون لیں۔ خوشبو آنے لگے تو بالائی اور کھویا ، پسی ہوئی زعفران پسے ہوئے بادام اور چینی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ جب چینی کا شیرہ پک کر کیلے میں جذب ہو جائے۔ پانی خشک ہو جائے حلوہ گھی چھوڑ دے تو پستہ اور پسا ہوا ناریل ڈال دیجئے۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں نکال کر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔

More From Yummy Sweet Dish