Jalebi Tips in Urdu - Jalebi Totkay - Tip No. 3803

Urdu Totkay Jalebi کیسری جلیبی (Tip No. 3803) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Desserts And Sweets in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jalebi Recipe In Urdu

کیسری جلیبی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3803

میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر تھوڑے سے دودھ میں گوندھ لیں
میدہ سخت ہو جائے تو آٹے کی طرح ہاتھ کو پانی لگا کر گوندھتے جائیں یہاں تک کہ خمیر کی صورت پھول جائے
باقی بچا ہوا قریباً چھ چھٹانک دودھ اس پھوٹے ہوئے میدے میں ڈال دیں تاکہ یہ گاڑھی ہو کر کریم سی بن جائے
آدھ لیٹر پانی میں چینی ڈال دیں
زردے کا رنگ بھی ملائیں اور جوش آنے دیں جب تین تار کی چاشنی بن جائے تو اتار لیں
ہاتھ کی گرفت میں آجانے والا آب خورہ لے لیں اور اس کے پیندے میں چھید کر لیں
فرائینگ پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں
آب خورے کے سوراخ پر انگلی رکھ کر اس میں میدہ ڈالیں اور فرائینگ پین کے اوپر لا کر سوراخ سے انگلی ہٹا لیں
آب خورے کو گردش دیتے رہیں اور جلیبی کی شکل بناتے رہیں
ہلکی زردی مائل جلیبیاں ہوں تو شیر ے میں ڈال دیں
آدھ گھنٹے تک رہنے دیں شیرہ جذب ہو جائے تو نکال لیں
ان پرورق بھی لگا لیں

More From Punjabi Desserts And Sweets