Keto Pizza Tips in Urdu - Keto Pizza Totkay - Tip No. 6100

Urdu Totkay Keto Pizza کیٹو پزا (Tip No. 6100) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keto Pizza Recipe In Urdu

کیٹو پزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6100

چکن کی چھوٹی بوٹیاں کرکے اسے نمک ، لہسن ،لال مرچ اور اولیو آئل کو ساتھ میرینیٹ کر لیں۔
نان اسٹک پین میں اس چکن کو تیز آنچ پر تیل علیحدہ ہونے تک فرائی کریں اور تیل کو نکال کر رکھ دیں۔
پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کر کے صاف دھو لیں اور چاپر میں ڈال کر باریک چوپ کر لیں۔پھر اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح دبادبا کر نچوڑلیں۔
مکمل خشک کر کے اس میں بادام کا آٹا ،نمک، کالی مرچ،چارکھانے کے چمچ موزریلا چیز اور فرائی کی ہوئی چکن کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
 loos bottom cake paan میں اس کو دبا کر لگائیں
 اور اسے گرم کئے اوون میں 180Cپر پانچ سے سات منٹ تک بیک کرکے نکال لیں۔
پہلے اس پر چلی گارلک ساس لگائیں پھر کٹے ہوئے ٹماٹر، چکن اور زیتون ڈالیں اور آخر میں چیڈ چیز،، موزریلا چیز اجوائن اور تھائم چھڑک کر پانچ سے سات منٹ مزید اوون میں رکھ دیں۔
پریزنٹیشن: شام کی چائے پر یہ غزائیت بھراپزا ketogenic diet کرنے والوں کو خوش کردے گا۔

More From Pizza