Kentucky Fried Chicken Tips in Urdu - Kentucky Fried Chicken Totkay

کے ایف سی چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kentucky Fried Chicken Recipe In Urdu

پسند کے مطابق گوشت کے ٹکڑے کاٹ لیں
دھو کر چھلنی میں ڈال دیں
تمام پانی نچڑ جائے اور زیرہ بھی ساتھ ڈال کر گوشت کو ہلائیں
دم پر رکھیں
گوشت نرم ہوجائے تو کسی ڈش میں پھیلا کر ٹھنڈا کرلیں
پھر فریج کے برف والے خانے میں رکھیں
بہتر یہ ہے کہ ایک روز پہلے گوشت نرم کرکے رکھ لیں
ورنہ تین چار گھنٹے ضرور رکھیں
اس طرح گوشت بہت خستہ ہوجاتا ہے
عین تلنے سے پہلے میدے میں نمک، بیکنگ پوڈر، انڈا اور دودھ ڈال کر پھینٹ لیں
اب کڑاہی یا فرائی پین میں گھی یا تیل گرم کریں
چکن کے ٹکڑے میدے کی پیسٹ میں ڈبو کر تلیں
آنچ درمیانی ہو
ایک وقت میں زیادہ ٹکڑے نہ ڈالیں
جب سرخ ہوجائیں تو نکال کر چھلنی میں ڈالتی جائیں تاکہ تمام گھی نچڑ جائے
نوٹ:
اگر ایک سے زیادہ چکن فرائی کرنے ہوں تو تل کر ہلکے تاؤ میں اوون میں رکھ دیں
گرم بھی رہیں گے اور خستہ بھی ہو جائیں گے
اس طریقے سے چکن کو گلا کر ٹھنڈا کرکے آپ فریزر میں رکھ سکتی ہیں
جب چاہیں تل کر استعمال کرسکتی ہیں
اسے ٹماٹر ساس کے ساتھ کھانے سے لذت بڑھ جاتی ہے

More From Fast Food - مزید