Khaga Machli Ka Salan Tips in Urdu - Khaga Machli Ka Salan Totkay - Tip No. 2875

Urdu Totkay Khaga Machli Ka Salan کھگا مچھلی کا سالن (Tip No. 2875) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khaga Machli Ka Salan Recipe In Urdu

کھگا مچھلی کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2875

اشیاء:
کھگا مچھلی ایک کلو
گھی ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
لہسن ایک چھٹانک
گرم مصالحہ (پسا ہوا) ڈیڑھ ٹی اسپون
پیاز آدھ پاؤ
نمک حسب پسند
ہلدی حسب پسند
ترکیب:
کھگا مچھلی کو صاف کر کے اس پر تقریباً آدھی چھٹانک نمک لگا کر رکھ دیں۔ تقریباًچار گھنٹے تک ایسے پڑا رہنے دیں۔ چار گھنٹے کے بعد اس کو آٹا مل مل کر خوب اچھی طرح سے دھولیا جائے۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں اور پیاز کو کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہو جائے تو لہسن پیس کر ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔ تھوڑی دیر بعد نمک، مرچ اور ہلدی ڈال دیں اور بھونتی جائیں۔ دو منٹ کے بعد دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر ڈال دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور گھی نکل آئے تو اس میں کھگا مچھلی ڈال دیں اور دوبارہ بھونیں۔ جب مچھلی اچھی طرح بھن جائے تو دو پیالی پانی ڈال دیں اور مچھلی کو پکنے دیں۔ جب مچھلی گل جائے اور تھوڑا سا شوربہ بھی رہ جائے تو پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر دو منٹ بعد اتار لیں۔ لذیذ سالن تیار ہے۔

More From Machli Ke Pakwan