Khajla Tips in Urdu - Khajla Totkay - Tip No. 5010

Urdu Totkay Khajla کھجلہ (Tip No. 5010) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khajla Recipe In Urdu

کھجلہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5010

آدھی پیالی گھی میں کارن فلاراور ایک کھانے کا چمچہ میدہ ڈال کر پھینٹ کر رکھ لیں
میدے میں نمک ڈال کر سادے پانی سے نرم گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں
پھر گندھے ہوئے میدے کو لمبائی میں بیل لیں اور بناسپتی کے مکسچر کو اس پر پھیلا کر لگادیں
اسے ایک طرف سے باریک رول یاپائپ کی شکل میں لپیٹنا شروع کریں اور ٹائٹ رول کرتے ہوئے دوسرے سرے تک لے آئیں
اس رول کو پندرہ سے بیس منٹ کیلئے رکھ دیں
پھر چھری سے اس کے پیڑے کاٹ لیں
پیڑے کے کھلے ہوئے سرے کو اُٹھا کر نیچے کی طرف لے جائیں اور رول کرکے دبا کر بند کردیں تاکہ فرائی ہوتے ہوئے کھنے نہ پائے
ان پیڑوں کو بھی دس سے پندرہ منٹ رکھیں
پھر کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر چار سے پانچ منٹ گرم کریں
پیڑوں کو ہلکے ہاتھ سے بیلیں کہ اس کے پرت زیادہ نہ دب جائیں اور اسے احتیاط سے اٹھا کر کڑاہی میں ڈال دیں
فرائی کرتے ہوئے گہرے چمچے سے گرم گھی کو اوپر سے ڈالتے جائیں تاکہ پرت کھل کر کھجلہ پھولنے لگے اور سنہرا ہونے پر نکال لیں

More From Pakistani Cuisine