Kharay Masalay Ka Gosht Tips in Urdu - Kharay Masalay Ka Gosht Totkay

کھڑے مصالحے کا گو شت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kharay Masalay Ka Gosht Recipe In Urdu

ضروری اشیاء:
گوشت چوکور ٹکڑوں میں کٹا ہوا ایک کلو
تیل آدھا کپ
تیز پات تین عدد
لونگ دس عدد
دار چینی پانچ عدد
لال مرچ آٹھ عدد
گرم مصالحہ چائے کا چمچہ
پیاز چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
ادرک پیسٹ چار چائے کے چمچے
لہسن پیسٹ چار کھانے کے چمچے
دھنیا پاؤڈر چھ گرام
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
جائفل پاؤڈر چائے کا چمچہ
کالی مرچ کٹی ہوئی دو چائے کے چمچ
ہری مرچ آٹھ گرام
دہی پھینٹی ہوئی ایک کپ
ترکیب:
تیل کو پین میں گرم کر یں ۔ اس میں مرچیں ڈال کر انہیں کڑ کڑائیں پھر اس میں پیاز ڈال کر پکائیں ، یہاں تک کہ وہ نرم اور گولڈن ہو جائے اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ شامل کر کے پانچ منٹ تک پکائیں اس کے بعد گوشت شامل کر کے درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ گوشت سے خوشبو آنے لگے اس کے بعد دہی شامل کر کے پانچ منٹ تک پکائیں اس کے بعد اسے اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے پھر اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، جاوتری پاؤڈر، نمک ،جائفل پاؤڈر اور کٹی ہوئی کالی مرچ چھڑک لیں۔ اس کے بعد ہری مرچ کو پکے ہوئے گوشت پر پھیلا دیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں تازہ پودینہ کی پتیوں سے سجا کر پیش کر یں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید