Khasta Champ Tips in Urdu - Khasta Champ Totkay

خستہ چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Khasta Champ Recipe In Urdu

اشیاء:
چانپ ایک کلو
گھی ایک پاؤ
خشخاش ایک پاؤ
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہرا دھنیا ایک گٹھی
نمک مرچ حسب ذائقہ
بھنے چنے ایک پاؤ
گرم مصالحہ ایک چمچ
دہی آدھا کلو
سوکھی کچری ایک عدد
ترکیب:
چنے ،گرم مصالحہ، خشخاش ،سوکھی کچری، نمک مرچ باریک پیس کر دہی میں ملا دیں اور خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ چانپوں پر مصالحہ والا آمیزہ لگا ئیں اور تین گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ گھی گرم کر یں اور چانپوں کو اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ دہی اپنا پانی چھوڑے گا اور اسی پانی سے چانپیں تل جائیں گے۔ اب چانپوں کو بیکنگ ڈش میں ڈالیں اور اوون میں رکھ دیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلٹتے رہیں۔ جب چانپیں سنہری ہو جائیں تو نکال لیں اور تناول فرمائیں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید