Khattay Fried Baingan Tips in Urdu - Khattay Fried Baingan Totkay

کھٹے فرائڈ بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Khattay Fried Baingan Recipe In Urdu

اجزاء:
کلونجی چائے کا چمچہ
ہری مرچ چار عدد
کٹا ہوا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
کٹی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچہ
تیل ایک کپ
بینگن ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
ہلدی چائے کا چمچہ
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی رائی چائے کا چمچہ
پسی مرچ ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
بینگن کاٹ کر پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر بھگو دیں۔ تمام سوکھے مصالحے ملا لیں۔ بینگن پانی سے نکال کرمصالحہ لگائیں ۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ مصالحے میں تلے ہوئے بینگن ڈالیں اور لکڑی کے چمچے کی مدد سے بھونیں پھر ڈھکنا رکھ کر بھاپ میں ہی گلنے دیں۔ ڈش میں نکالنے کے بعد ہرا دھنیا، ہری مرچ اور ادرک سے سجاوٹ کر یں۔ ابلے ہوئے چاولوں یا روٹی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu - مزید