Khatta Gosht Pulao Tips in Urdu - Khatta Gosht Pulao Totkay - Tip No. 1547

Urdu Totkay Khatta Gosht Pulao کھٹا گوشت پلاؤ (Tip No. 1547) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khatta Gosht Pulao Recipe In Urdu

کھٹا گوشت پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1547

اشیاء:
چاول ایک کلو
گوشت ایک کلو
پیاز ساڑھے تین کلو
املی ایک چھٹانک
گھی آدھی پیالی
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گھی اچھی طرح گرم کر لیں اور پیاز باریک کاٹ کر گھی میں ہلکے بادامی رنگ میں تل لیں۔ اب پسا ہوا لہسن ،ادرک ،ہلدی، نمک شامل کر کے پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد اس میں گوشت ڈال دیں۔ گوشت کو بادامی رنگ میں بھوننے کے بعد دوپیالی پانی ڈال کر گوشت کو گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ گوشت گل جائے تو اس میں املی کا پانی ڈال دیں اور مزید دس منٹ تک پکنے دیں۔ جب پانی گاڑھا ہو جائے تو اسے دھیمی آنچ پر دم کے لئے رکھ دیں اور چاول کو الگ ایک کنی ابال لیں۔ ایک دیگچی چاول اور گوشت کی تہہ جما لیں اور دم پر رکھ دیں ۔ مزیدار کٹھا پلاؤ تیار ہے۔

More From Biryani Aur Pulao