Khatta Pulaao Tips in Urdu - Khatta Pulaao Totkay - Tip No. 4859

Urdu Totkay Khatta Pulaao کھٹا پلاوٴ (Tip No. 4859) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khatta Pulaao Recipe In Urdu

کھٹا پلاوٴ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4859

چاولوں کو دھو کر بھگو دیجیے
املی کو بھی پانی میں بھگو دیں
پیاز کے باریک لچھے کاٹ لیں
ایک دیگچی تمیں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براوٴن کرلیں
اب اس میں زیدہ ، لونگ۔ بڑی الائچی۔ سیاہ مرچیں اور دار چینی ڈال کر بھون لیں
اس کے بعد اس میں ادرک ، لہسن اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں
اس کے بعد گوشت اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر بھونیں
جب گوشت کا پانی سوکھ جائے تو دو کپ پانی ڈال کر ڈھکنا بندکردیں اور پکنے دیں
جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو بھگوئی ہوئی املی میں سے بیج نکال کر تمام گودا اور پانی ہنڈیامیں ڈال کر پکنے دیجیے
جب املی کا آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو آنچ ہلکی کر دیں
چاولوں کو ایک کنی اُبال کر پیچ نکال دیں
اب ایک دیگچی میں ایک تہہ چاول کی لگائیں اور پھر اس کے اُوپر سارا گوش مصالحے سمیٹ ڈال دیں
پھر بقیہ چاول بھی گوشت کے اوپر ڈال دیں
اب 1/2 پیالی دودھ میں تھوڑا سا زردے کا رنگ ملائیں اور اسے چاولوں کے اوپری تہہ پر چھڑک دیں اور لیموں کا رس اس پر چھڑک کر دم پررکھ دیں
15-20 منٹ بعد لذیز کھٹا پلاوٴ گرم گرم سروکریں

More From Biryani Aur Pulao