Khatti Band Gobhi Tips in Urdu - Khatti Band Gobhi Totkay - Tip No. 554

Urdu Totkay Khatti Band Gobhi کھٹی بند گوبھی (Tip No. 554) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khatti Band Gobhi Recipe In Urdu

کھٹی بند گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 554

اشیاء:۔
سفید بند گوبھی سات سو گرام
سرخ مرچیں دس عدد
آئل تین بڑے چمچے
سرکہ ایک بڑا چمچہ
چینی ایک بڑا چمچہ
نمک ایک ٹی اسپون
السی کا تیل ایک ٹی اسپون
سویا چٹنی دو بڑے چمچے
ترکیب:۔
صاف ستھری اور گتھے ہوئے پتوں والی بند گوبھی لیجیے۔ زیادہ پکی ہوئی اور بکھرے ہوئے پتوں والی گوبھی لذیز ثابت نہ ہو گی۔ ٹھنڈے پانی میں دھو کر بند گوبھی کو باریک باریک کاٹ لیجئے۔ مرچوں کے بیج نکال کر انہیں بھی کاٹ لیجئے۔ چینی، نمک، سرکہ اور سویا چٹنی کو ان میں شامل کر لیجے اور ان کی چٹنی سی بنا لیں۔ کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور جب دھواں اٹھنے لگے تو سرخ مرچیں ڈال دیں اور چھے سات سیکنڈ بعد بند گوبھی بھی شامل کر دیں۔ اسے ڈیڑھ منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد تیار شدہ چٹنی بھی شامل کر لیجئے اور اسے اچھی طرح مکس کر لیجئے۔ پیش کرنے سے پہلے السی کا تیل شامل کر لیجے۔ آپ چاہیں تو گرم گرم پیش کریں یا ٹھنڈی دونوں صورتوں میں لذیذ ہو گی۔

More From Cabbage