Khati Bund Gobhi Tips in Urdu - Khati Bund Gobhi Totkay - Tip No. 1638

Urdu Totkay Khati Bund Gobhi کھٹی بند گوبھی (Tip No. 1638) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khati Bund Gobhi Recipe In Urdu

کھٹی بند گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1638

اشیاء:
سفید بند گوبھی سات سو گرام
سرخ مرچیں دس عدد
آئل تین بڑے چمچے
سرکہ ایک بڑا چمچہ
سینی ایک بڑا چمچہ
نمک ایک ٹی سپون
السی کا تیل ایک ٹی سپون
سویا چٹنی دو بڑے چمچے
ترکیب:
صاف ستھری اور گتھے ہوئے پتوں والی بند گوبھی لیجئے۔ زیادہ پکی ہوئی اور بکھرے ہوئے پتوں والی گوبھی لذیذ ثابت ہو گی۔ ٹھنڈے پانی میں دھو کر بند گوبھی کو باریک باریک کاٹ لیجئے۔ مرچوں کے بیج نکال کر انہیں بھی کاٹ لیجئے۔ چینی ،نمک، سرکہ اور سویا چٹنی کو ان میں شامل کر لیجئے اور ان کی چٹنی سی بنا لیں۔ کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور جب دھواں اٹھنے لگے تو سرخ مرچیں ڈال دیں اور چھ سات سیکنڈ بعد بند گوبھی بھی شامل کر دیں۔ اسے ڈیڑھ منٹ تک فرائی کر یں۔ اس کے بعد تیار شدہ چٹنی بھی شامل کر لیجئے اور اسے اچھی طرح مکس کر لیجئے ۔ پیش کرنے سے پہلے السی کا تیل شامل کر لیجئے۔ آپ چاہیں تو گرم گرم پیش کر یں یا ٹھنڈی دونوں صورتوں میں لذیذ ہو گی۔

More From Cabbage