Aloo Ki Kheer 1 Tips in Urdu - Aloo Ki Kheer 1 Totkay

کھیر آلو والی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Ki Kheer 1 Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو 250گرام
دودھ ڈیڑھ لٹر
چینی حسب پسند
بادام کی گری حسب پسند
الائچی سبز حسب پسند
پستہ حسب پسند
ورق نقرہ حسب ضرورت
ترکیب:
دودھ کو دیگچی میں ڈال دیجئے اور چولہے پر چڑھا دیجئے۔ آلوؤں کے باریک باریک قتلے کر لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو یہ قتلے دھو کر دودھ میں ڈال دیجئے۔ جب خوب گل جائیں تو گھوٹ لیجئے تاکہ آلو اور دودھ یک جان ہوجائیں۔ پھر اس میں چینی شامل کر دیجئے۔ کھیر تیار ہو جائے تو اس کو چینی کی ڈش میں جما لیجئے اور اوپر حسب پسند ورق ، بادام، پستہ وغیرہ چھڑک دیجئے۔ کھیر تیار ہے۔

More From Potato - مزید