Badam Ki Kheer Tips in Urdu - Badam Ki Kheer Totkay

بادام کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Badam Ki Kheer Recipe In Urdu

اشیاء:
بادام ایک پاؤ
چینی آدھا پاؤ
الائچی پستی ایک تولہ
دودھ آدھا کلو
زعفران تین ماشہ
عرق گلاب حسب ضرورت
ترکیب:
بادام کی گریاں نیم گرم پانی میں 5منٹ کے لئے بگھو دیں۔ نکال کر چھلکے اتار کر پیس لیں۔ الائچی باریک پیس لیں۔ ایک پاؤ دودھ میں الائچی اور بادام ڈال کر پکائیں۔ چمچ سے ہلاتی رہیں اور ساتھ ساتھ باقی دودھ بھی شامل کرتی جائیں۔ جب کھیر تیار ہو جائے تو اتار کر عرق گلاب ڈال دیں۔ پستہ کی ہوائیاں چھڑک کر تناول فرمائیں۔

More From Yummy Sweet Dish - مزید