Chawalon Ki Kheer 2 Tips in Urdu - Chawalon Ki Kheer 2 Totkay

چاولوں کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Chawalon Ki Kheer 2 Recipe In Urdu

اشیاء:
چاول 75گرام
دودھ 750ملی لیٹر
چینی 350گرام
کشمش 25گرام
بادام باریک کترے ہوئے چھ چمچے
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
لونگیں دو یا چار عدد
سبزالائچی کے دانے پسے ہوئے چار عدد
اخروٹ کی گری 25گرام
ترکیب:
چاول چن کر اور دھو کر دو گھنٹے کے لئے بھگو دیجئے۔ کشمش صاف کے دھو لیجئے اور پانی میں بھگو دیجئے۔ بھیگ کر پھول جائے تو نکال لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ایک جوش آجائے تو چاول ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ لگاتار چلاتے رہیے۔ پندرہ منٹ بعد چینی، لونگیں، الائچی کے پسے ہوئے دانے۔ کشمش ،بادام اور اخروٹ ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا دانہ مر جائے اور شیرہ کھیر میں جذب ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر رکھ دیجئے۔ ایک پلیٹ میں کھیر نکالیے اور اس پر چاندی ورق لگا دیجئے۔

More From Biryani, Rice, Chawal - مزید