Kheeray Ki Dish Tips in Urdu - Kheeray Ki Dish Totkay

کھیرے کی ڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kheeray Ki Dish Recipe In Urdu

اشیاء:
کھیرے آدھ کلو
پیاز آدھ گٹھی
بیسن آدھ پاؤ
گھی ایک پاؤ
کھٹائی آد ھ چھٹانک
لہسن چھ جوئے
نمک مرچ حسب پسند
ہلدی حسب پسند
گرم مصالحہ پسا ہوا ڈیڑھ ٹی اسپون
دھنیا پساہوا ایک ٹی اسپون
ترکیب:
کھیروں کے ٹکڑے کر لیں اور ان کے اندر سے بیج نکال دیں۔ انہیں کھڑائی میں بھگو دیں ۔ اس کے بعد برتن میں گھی کڑ کڑائیں اور اس آدھی پیا ز کے لچھے ڈال دیں۔ ہلکے سرخ ہو جائیں تو تمام مصالحہ ڈال کر بھونیں۔ پھر کھیرے ڈال دیں۔ اچھی طرح بھونیں۔ جب گل جائیں اور گھی چھوڑنے لگے تو اتار لیں۔ نہایت لذیذ ڈش تیار ہے۔

More From Pakistani Sabzi - مزید