Kheeray Ka Salan Tips in Urdu - Kheeray Ka Salan Totkay

کھیرے کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kheeray Ka Salan Recipe In Urdu

اشیاء:
کھیرے آدھا کلو
گھی آدھا پاؤ
امچور آدھی چھٹانک
نمک ، مرچ حسب پسند
پیاز آدھا کلو
لہسن دس جوئے
دھنیا ایک تولہ
ترکیب:
کھیرے صاف پانی میں دھو کر اوپر کا حصہ کاٹ لیں۔ کٹے حصوں کو رگڑ یں ۔ جب زہر باد نکل جائے تو اوپر کا تھوڑا حصہ مزید کاٹ کر چھیل لیں۔ کھیرے کے درمیان سے چار ٹکڑے کر لیں۔ بیج وغیرہ نکال دیں امچور کو ایک پیالی پانی میں بگھو دیں۔ کھیرے کاٹ کر ایک دیگچی میں ڈال دیں۔ پیاز لچھے دار کاٹ کر اوپر ڈالیں اور گھی میں بھون لیں۔ اس میں نمک، مرچ، لہسن ، دھنیا پسا ہوا ڈال کر مصالحے کی طرح تیار کر لیں ۔ امچور کے پانی کے چھینٹے دے کر اچھی طرح بھونیں۔ کھیرے گل جائیں تو اتار لیں۔

More From Pakistani Sabzi - مزید