Firni Khoy Wali Tips in Urdu - Firni Khoy Wali Totkay - Tip No. 2741

Urdu Totkay Firni Khoy Wali فیرنی کھوئے والی (Tip No. 2741) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Firni Aur Kheer in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Firni Khoy Wali Recipe In Urdu

فیرنی کھوئے والی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2741

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
چاول 50گرام
چینی 250گرام
کھویا 250گرام
بادام کی گری 30گرام
پستہ 15گرام
سبز الائچی چھ دانے
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
چاول چن کر اور دھو کر ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد ان کو نچوڑ کر سل پر نہایت باریک پیس لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ اور پسے ہوئے چاول ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ملا لیجئے اور دیگچی کو چولہے پر چڑھا کر ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ فیرنی نیچے لگ جائے گی یا اس کی گلٹیاں بن جائیں گی۔ دودھ ذرا گاڑھا ہو جائے تو کھویا ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد چینی ڈال دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو بادام کی گریاں اور کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال دیجئے۔ جب ٹھنڈی ہو جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے ذائقہ دار کھوئے والی فیرنی تیار ہے۔

More From Firni Aur Kheer