Gajrela Khoye Wala Tips in Urdu - Gajrela Khoye Wala Totkay

گجریلا کھوئے والا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gajrela Khoye Wala Recipe In Urdu

اشیاء:
گاجر سرخ کلو
دودھ ایک لیٹر
چاول 30گرام
چینی 250گرام
کھویا 250گرام
بادام کی گری 30گرام
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
چاول چن اوردھو کر ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ گاجروں کو دھو ‘چھیل کر اور کیل نکال کر کدوکش کر لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ، چاول اور گاجر یں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چاول گل کر دودھ میں مل جائیں تو کھویا ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد چینی بھی ڈال دیجئے۔ جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو سب چیزوں کو گھوٹنے سے اس طرح گھوٹئے کہ آپس میں مل جائیں۔ جب گجریلا گاڑھا ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما لیجئے۔ گجریلا جب ٹھنڈا ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا لیجئے۔ کھوئے والا خوش ذائقہ گجریلا تیار ہے۔

More From Carrot - مزید