Khoye Ki Pudding Tips in Urdu - Khoye Ki Pudding Totkay - Tip No. 3765

Urdu Totkay Khoye Ki Pudding کھوئے کی پڈنگ (Tip No. 3765) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khoye Ki Pudding Recipe In Urdu

کھوئے کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3765

انڈوں کی زردی اور سفیدی الگ الگ کر لیں
سفیدی کو خوب پھینٹیں، یہاں تک کہ جھاگ بن جائے
اب چینی ڈالیں اور پھینٹنے کا عمل جاری رکھیں
چینی گھل جائے اور سفیدی میں مل جائے تو زردی کو خوب پھینٹیں
پھر اسے سفیدی میں ملا کر پھینٹیں
کھوئے کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈالیں اور پھر پھینٹیں
آم کے گودے کو پہلے الگ سے اور پھر پھینٹے ہوئے انڈوں کے ملغوبہ میں ملا کر پھینٹیں
سب کچھ یکجان ہو جائے تو ایک دیگچے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
مدہم آنچ پر جوش کھانے دیں
جب تقریباًتین پاؤرہ جائے تو اتار لیں
اسے اب پہلے بنے ہوئے ملغوبے میں تھوڑا تھوڑا ڈال کر پھینٹتے رہیں
جب دودھ حل ہو جائے تو پستہ باریک کتر کر اس میں ڈال دیں
اسے پھینٹیں یہ سب پڈنگ کے سانچے میں ڈال دیں
ایک دیگچی میں آدھا حصہ پانی ڈال کر اس میں سانچے کو رکھ دیں
سانچہ پانی میں آدھا رہے اور اس کا ڈھکنا مضبوطی سے بند ہونا چاہیے کہ پانی کے گرم ہونے پر کھل نہ سکے
دیگچی کو بھی بھاری ڈھکنے سے بند کر دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں
آدھ گھنٹے کے بعدنکال لیں
پڈنگ تیار ہو گی اسی میں اپنی پسند کا کوئی ایسنس ڈال لیں
ٹھنڈی ہونے پر کسی ڈش میں الٹ دیں
جی چاہے تو کوئی موسمی پھل بھی کاٹ کر سجا لیں

More From Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes