Khubani Pulao Tips in Urdu - Khubani Pulao Totkay - Tip No. 2073

Urdu Totkay Khubani Pulao خوبانی پلاؤ (Tip No. 2073) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khubani Pulao Recipe In Urdu

خوبانی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2073

اشیاء:
فلک باسمتی رائس 500گرام(پانی میں بھگو دیں)
گوشت (بون لیس) 250گرام(بڑی بڑی بوٹی کرائیں)
خشک خوبانی 250گرام
سبز الائچی ایک عدد
دار چینی 2-3ٹکڑے
لونگ 4-5عدد
ثابت سیاہ مرچ 8-10عدد
کشمش 20عدد
ادرک ، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
پیاز پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ہری مرچ پیسٹ دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
تیل کپ
پانی 8کپ
ترکیب:
خشک خوبانی کو تقریباََ4-5گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ 6کپ پانی میں گوشت، دار چینی، لونگ، ثابت سیاہ مرچ اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو یخنی میں سے گوشت کو نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔ اب یخنی میں خوبانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جب یخنی تقریباََ
4کپ رہ جائے تو چولہے پر سے اتار لیں۔ گوشت کی بوٹیوں کے لمبے لمبے ریشے کر لیں اور انہیں خشک کر لیں۔ ایک پتیلے میں تیل گرم کر یں اور گوشت کے ریشوں کو فرائی کر یں گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں۔ تیل کو دوبارہ گرم کر یں اس میں سبز الائچی کے دانے، ادرک، لہسن پیسٹ، پیاز پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں گوشت کی یخنی بمعہ خوبانی کے شامل کر کے ایک ابال آنے دیں۔ پہلے سے بھیگے ہوئے فلک باسمتی رائس اور کشمش یخنی میں شامل کر دیں اور تیز آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو چاول کے اوپر فرائی کئے ہوئے گوشت کے ریشے ڈال دیں اور تقریباََ10-15منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔مزیدار خوبانی پلاؤ تیار ہے۔ چاولوں کو اچھی طرح مکس کر کے سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao