Khushboo Dar Tikkay Tips in Urdu - Khushboo Dar Tikkay Totkay - Tip No. 4414

Urdu Totkay Khushboo Dar Tikkay خوشبو دار تکے (Tip No. 4414) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Tikka And Meat Barbecue in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khushboo Dar Tikkay Recipe In Urdu

خوشبو دار تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4414

بکرے کے گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنائیں اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں
زعفران پیس کر رکھ لیں
سبز الائچی کے دانے نکالیں اور پیس کر ان میں پسا ہوا گرم مصالحہ زعفران، سرخ مرچیں، نمک اور لیموں کا رس ملا کر خوب اچھی طرح مکس کریں
پھر ایک برتن میں گھی گرم کریں
اس میں پیاز سرخ کر کے گوشت کے ٹکڑے ڈالیں
معمولی سا بھون کرکچلا ہوا درک اور معمولی سا نمک مرچ شامل کریں
تھوڑا سا پانی ڈالیں ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں
جب گوشت گل جائے تو برتن کو آگ سے الگ کرلیں
اس کے بعد ایک فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں
اس میں گوشت کے ٹکڑے فرائی کر کے باہر نکالیں اور ٹھنڈے کر کے مصالحے والے آمیزے میں ڈال کر ملائیں
نصف گھنٹہ تک اسی طرح پڑے رہنے دیں
اس کے بعد سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی ہلکی آنچ پر تکے بھونیں
سرخ ہونے پر آگ سے الگ کر یں اور پلیٹ میں نکال کر گرم گرم تکے چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں

More From Gosht Tikka And Meat Barbecue