Kairali King Fish Tips in Urdu - Kairali King Fish Totkay - Tip No. 1439

Urdu Totkay Kairali King Fish کنگ فش (Tip No. 1439) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kairali King Fish Recipe In Urdu

کنگ فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1439

اشیاء:
ٹماٹر چار عدد میڈیم سائز
لہسن چھ سے آٹھ عدد پوتھیاں
پیاز ایک عدد میڈیم سائز
سبز مرچ ایک عدد
سبزدھنیے کی پتیاں کپ
کنگ فش چار عدد ایک انچ موٹے
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
خوشبو دار بوٹی (خشک) ٹیبل سپون
تلسی کے پتے (خشک) ٹیبل سپون
ٹوبلسکو سوس ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح باریک باریک ٹکڑے بنا لیں، ٹکڑے بنانے کے بعد بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر نے کے بعد ایک اچھی سی پیسٹ بنا لیں۔ پیسٹ بنانے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
2۔لہسن کو اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد ٹکڑے بنا لیں۔ پیاز اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد سلائس بنا لیں۔ سبز مرچوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ دھونے کے بعد درمیان میں سے کاٹ کر اس کے بیج نکال دیں۔ اس کے بعد سبز دھنیے کو اچھی طرح سے دھو لیں ۔ دھونے کے بعد خشک کر لیں۔ خشک کر نے کے بعد اس کی پتیاں بنا لیں۔
3۔مچھلی کے سلائس کو اچھی طرح سے دھو لیں اور صاف کر لیں۔ صاف کرنے کے بعد ٹاول سے اچھی طرح خشک کریں۔ خشک کرنے کے بعد ان کے اوپر لیمن جوس لگا دیں، لیمن جوس لگانے کے بعد پانچ منٹ سے دس منٹ تک ایک طرف رکھ دیں۔
4۔اس کے بعد اب ایک سوس پین میں کترے ہوئے ٹماٹر ،ٹماٹروں کا گودا ،پیاز کے سلائس ،کتری ہوئی لہسن ،کتری ہوئی سبز مرچ ڈال کر اس کے ساتھ ہی ایک کپ پانی ڈال دیں۔ پانی ڈالنے کے بعد میڈیم حرارت پر پانچ منٹ سے سات منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔
5۔اس کے بعد حرارت کم کر کے اس میں خوشبو دار بوٹی ٹوبلسکو سوس اور نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد اب تین منٹ سے چار منٹ تک پکائیں۔ جب آمیزہ مائع کی شکل میں آجائے تو حرارت بند کر دیں، اب سوس کو اچھی طرح ہلائیں۔ اس کے بعد اس کے اوپر دھنیے کے پتیاں چھڑک دیں۔ پتیاں چھڑکنے کے بعد سوس پین کو بند کر دیں۔ سوس پین کو گرم ہی ایک طرف رکھ دیں۔
6۔اس کے بعد اب ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس میں ایک برش ڈال دیں۔ اب اس برش سے مچھلی کے سلائس پر تیل لگائیں۔ اس کے بعد میڈیم حرارت پر مچھلی کے سلائس کو چار منٹ سے چھ منٹ تک پکائیں ، جب مچھلی کے سلائس پک جائیں تو فرائی پین میں سے نکال کر ایک پلیٹ میں رکھتے جائیں۔
7۔اس کے بعد اب مچھلی کے سلائس پر تین ٹیبل سپون کیرُولی طرزکی سوس ڈال دیں اور اب اس ڈش کو کھانے کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 95
پروٹین 6.8
چکنائی 1.3
کاروہائیڈریٹس 6.6
فائبر ز(ریشے ) 0.8

More From Machli Ke Pakwan