Kishmish Cake Tips in Urdu - Kishmish Cake Totkay

کشمش کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kishmish Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ 8اونس
دودھ حسب ضرورت
نمک 8/1ٹی اسپون
گائے کی چربی 3اونس
کریم آف ٹار ٹار دو ٹی اسپون
سوڈا بائی کار بونیٹ دو ٹی اسپون
چینی چار اونس
کشمش دو اونس
لیموں اور سنگتر کے چھلکے کا تراشا سوا پیالی

ترکیب:
میدے میں نمک اور گھی ملا کر اچھی طرح پھینٹیں۔ کریم آف ٹار ٹار اور سوڈا بائی کار بونیٹ بھی ملا دیں۔ پھر دوسری سو کھی اشیاء میدے میں ملا دیں۔ اس کے بعد انڈے اچھی طرح سے پھینٹ کر ملائیں اور خوب پھینٹیں۔ اس دوران میں دودھ بھی شامل کرتے جائیں۔ حتیٰ کہ تمام اشیاء اچھی طرح سے مل جائیں یہ آمیزہ بہت سخت نہیں ہونا چاہیے۔ اور نہ ہی میلا ہو۔اب اس کو سات انچ کے چکنائے ہوئے سانچے میں بھر لیں اور 350ڈگری پر پکائیں۔ پندرہ منٹ بعد ٹمپریچر 325-Fکر دیں۔ اسے ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں۔ نہایت لذیذ اور عمدہ کیک تیار ہوگا۔

More From Baked Dishs - مزید