Kitchen Tips Tips in Urdu - Kitchen Tips Totkay - Tip No. 4927

Urdu Totkay Kitchen Tips کچن ٹپس (Tip No. 4927) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Household Tips in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kitchen Tips Recipe In Urdu

کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4927

جب بھی کوئی چیز مثلأٴکباب وغیرہ فرائی کریں تو تیل ڈالنے سے پہلے فرائنگ پین گرم کر لیں اور پھر تیل ڈال کر فورأٴہی اس میں کباب ڈال دیں اس طرح وہ پیندے سے نہیں چپکتے۔
اگر پنیر کو زیادہ دنوں تک محفوظ رکھنا ہو تو اس کے چاروں طرف نمک لگا کر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں اور ضرورت کے وقت اس دوھو کر استعمال کر لیں۔
اگر باداموں والے برتن میں ایک بڑا چمچ چینی شامل کردیں تو بادام کئی مہینوں تک تازہ رہیں گے
سبزیاں کاٹتے وقت اکثر انگلیوں پر کالے داغ پڑ جاتے ہیں آلو کاٹ کر ان پر گڑنے یا سفید سر کہ ملنے سے داغ دور ہوجاتے ہیں۔
ہاتھوں سے لہسن کی بودور کرنے کے لئے ہاتھ بہتے پانی کے نیچے رکھ کر ان پر سٹیل کا چمچ رگڑیں بودور ہوجائے گی اس کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھولیں۔
بھنا ہوا گوشت سٹیو (Stew) اور چٹنیوں کا ذائقہ منفرد بنانے کے لئے ان میں پی نٹ بٹر(Peanut Butter) شامل کیا جاسکتا ہے۔
بیکنگ کے لئے ڈو(Dough) بناتے وقت آپ اس میں تیل کی بجائے سیب کا جوس بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
اکثر سفید یا کالے چنے دیر تک پکانے کے باوجود اچھی طرح نرم نہیں ہوتے۔اگر پکتے ہوئے چنوں کے سالن میں ابلتا ہوا گرم دودھ شامل کر دیا جائے تو وہ جلدی گل جائیں گے۔
فریزز میں جمے ہوئے گوشت کو فوری پگھلانے کے لئے اسے زیادہ نمک ملے ٹھنڈے پانی میں بھگودیں۔اس سے گوشت کی برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ اس میں جما ہوا خون بھی صاف ہوجائے گا اور اس کی رنگت بھی تبدیل نہیں ہوگی۔
کم تیل میں مچھلی فرائی کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مچھلی کو دوھوئے بغیر اس تھوڑی دیر کے لئے سر کہ میں بھگو کر رکھیں۔اس طرح ایک تو مچھلی کی بودور ہوجائے گی دوسرا یہ اچھی طرح صاف بھی ہو جائے گی۔اب مچھلی کو دھونے کے بعد اس پر نمک اور لیموں کا رس لگائیں اور تقریبأٴ5سے 10منٹ بعد توے پر ہلکا سا تیل لگا کر گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑے اس پر رکھ کر ان کا پانی خشک کر لیں۔جب مچھلی کا پانی خشک ہوجائے توا سے ٹھنڈا کر کے اس پر مصالحہ لگائیں اور ڈیڑھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھنے کے بعد تھوڑے تیل میں فرائی کر لیں اس طریقے کے مطابق مچھلی کم تیل میں بھی اچھی طرح پک جاتی ہے۔

More From Household Tips