Kitchen Tips Tips in Urdu - Kitchen Tips Totkay - Tip No. 4950

Urdu Totkay Kitchen Tips کچن ٹپس (Tip No. 4950) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Household Tips in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kitchen Tips Recipe In Urdu

کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4950

سبزیاں پکاتے وقت جب تیل گرم کریں تو اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈالنے کے بعد سبزیاں شامل کریں ،سبزیوں کا قدرتی رنگ برقرار رہے گا۔
عام سبزیوں کی طرح سلاد کے پتے بھی تھوڑے سے تیل میں لہسن ، نمک اور مرچ شامل کرکے پکائے جاسکتے ہیں۔
جب بھی ثابت مرغی روسٹ کرنا ہوتو مصالحہ بھرنے کے بعد اسے زیادہ دیرتک نہ رکھیں تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع بھی نہ ملے۔مرغی کے اندر صرف تین چوتھائی حصے میں مصالحہ بھریں کیونکہ مصالحہ پکنے سے پھولتا ہے،اگر اسے پورا بھر دیں گے تو وہ باہر نکل آئے گا۔مرغی کے اندر مصالحہ بھرنے کے بعد اس کاسینہ سوئی دھاگے سے سی کر بند کردیں پھر مرغی کی ٹانگوں کو مضبوطی سے مرغی کے ساتھ اور اس کے ونگز کو پیچھے کی طرف موڑ کر باندھ دیں۔مرغی روسٹ کے لئے تیار ہے۔
نمکین کا مکھن 6ماہ تک جبکہ پھیکا مکھن صرف 3ماہ کے لئے فریزر میں محفوظ رہتا ہے۔
چقندر کی رنگت اور ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے اسے صرف 15منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔
آلو کا مزیدار بھرتا بنانے کے لئے سب سے پہلے آلوبیک (Bake) کریں۔اس کے بعد اس کا چھلکا اتار کر تھوڑے سے دودھ اور مکھن میں اچھی طرح میش(Mash) کرنے کے بعد حسب ذائقہ مصالحے ڈال کر پکائیں ۔اس طرح ذائقہ مزید بہتر ہوجاتا ہے۔
تین پاؤ چینی شربت کی خالی بوتل میں ڈال کر اوپر سے تھوڑا سانیم گرم پانی ڈال دیں چینی گھل کر شیرہ یعنی سیرپ(Syrup) بن جائے گی۔اب یہ بوتل احتیاط سے ڈھکن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔ مہمانوں کی اچانک آمد پر آپ اسی سیرپ سے شربت ، سکوائش یا شکنجبین تیار کرسکتی ہیں۔اگر یہ شیرہ آپ زیادہ دونوں تک محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس یاٹاٹری بھی ملادیں۔یادرہے کہ ایک بوتل کے لئے چٹکی بھرٹاٹری کافی ہوگی۔
بڑے کیک کو فریز کرنے سے پہلے اس کے سلائس بناکر ہر سلائس کے درمیان نان اسٹک پیپر رکھ دیں۔اس کے بعد کیک کو آپس میں جوڑ دیں اور فریزرمیں رکھ دیں۔اس طرح آپ پورے کیک کی بجائے ضرورت کے مطابق سلائسز نکال کر سرو کرسکتی ہیں۔
شہد یا کسی بھی طرح کاجماہوا سیرپ بوتل سے نکالتے وقت اگرسٹیل کا چمچ گرم پانی میں ڈپ کرکے استعمال کریں تو شہد یاسیرپ چمچ کے ساتھ نہیں چپکے گا۔

More From Household Tips