Korea Ka Achar Sabziyon Kay Sath Tips in Urdu - Korea Ka Achar Sabziyon Kay Sath Totkay - Tip No. 1364

Urdu Totkay Korea Ka Achar Sabziyon Kay Sath کوریا کا اچار سبز یوں کے ساتھ (Tip No. 1364) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Korea Ka Achar Sabziyon Kay Sath Recipe In Urdu

کوریا کا اچار سبز یوں کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1364

سامان:
سرخ مولی (گول) تین سے چار عددتک چھوٹی
سفید مولی ایک عدد میڈیم سائز
تازہ کھمبیاں 200گرام
گاجریں دو عدد میڈیم سائز
پھول گوبھی میڈیم سائز
لہسن چھ سے آٹھ عدد پوتھیاں
سبزمرچیں تین چار پوتھیاں
چھوٹے پیاز تین عدد
ادرک ایک انچ موٹی گانٹھ
سویا سوس ایک ٹیبل سپون
کالی مرچ ایک ٹیبل سپون
سرخ مرچ(ثابت ) دو عدد
لیمن کے پتے دو سے تین عدد تک
سونف کے پتے ایک سے دو عدد
نمک حسب ذائقہ
سفید سرکہ 3/4کپ
ترکیب:
1۔سرخ مولی کو اچھی طرح ٹھیک کر کے دھو لیں اور چھوتھائی حصوں میں کاٹ لیں ۔ سفید مولی کو باریک باریک چھیل کر دھو لیں اورایک انچ کے برابر لمبے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ کھمبیوں کو پانی کی فراوانی سے اچھی طرح سے دھو لیں اور درمیان میں سے کاٹ لیں۔ گاجریں چھیل کر ان کو اچھی طرح صاف کر لیں اور ایک انچ اور آدھا انچ لمبائی کے برابر کاٹ لیں۔
2۔بند گوبھی کو اچھی طرح دھو لیں اور پھولوں کو اچھی طرح خشک کر کے نمکین پانی میں دس سے پندرہ منٹ تک ابال لیں ، خشک ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
3۔لہسن ،سبز مرچیں لے کر اچھی طرح سے چھیل کر دھو لیں ، سبز مرچیں ثابت رہنے دیں لیکن لہسن کر مکمل طور پر چھیل لیں۔ اس کے علاوہ پیاز کو چھیل کر اچھی طرح سے دھو لیں۔ اب پیاز، لہسن اور سبز پتے ایک طرف رکھ دیں۔
4۔ادرک کی ایک گانٹھ لے کر اسے اچھی طرح سے دھو لیں اور درمیان میں سے کاٹ کر ٹکڑے بنا لیں۔
5۔ان سب چیزوں کو ایک پکانے والے برتن میں 2کپ پانی میں ڈال کر پکائیں ۔ جو چیزیں اس پانی میں ڈالنی ہیں، ان میں سویا سوس ،ٹکڑے کیا ہو اادرک کالی مرچ سر خ مرچ (ثابت ) لیمن کے پتے چھیلا ہوا لہسن سونف کے بیج اور نمک حسب ذائقہ وغیرہ ان سب چیزوں کو ہلکی آگ پر دو منٹ سے تین منٹ تک ابال لیں ۔
6۔اب اس میں سرکہ سفید اور تیار کی گئی سبز یاں ڈال کر پکائیں اوراس کے ساتھ سبز مرچیں بھی شامل کر لیں ۔ آگ کو جلدی سے بند کر کے اس آمیزش شدہ مرکب کو آہستہ آہستہ حر کت دیں۔
7۔اب ایک مرتبان میں ایک گلاس خالص موم (روغن) انڈیل دیں اور مرتبان کو آگے پیچھے حرکت دیں۔ اب مرتبان کو کسی سوتی کپڑے سے اچھی طرح ڈھک دیں اور اس میں تیار شدہ اچار ڈال کر دو دن میں دو سے تین مرتبہ تکسا ں طور پررہنے دیں ۔ استعمال سے پہلے اچار کو اچھی طرح ہلا نا بہت ضروری ہے۔ اس اچار کو دن میں دو سے تین مرتبہ یکساں طور پرہلا ئیے۔ اس طرح کرنے سے اچار خراب نہیں ہو گا۔
8۔ایفریجریٹر میں رکھنے سے پہلے اچار میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا دیں ، اب اچار کی زندگی بڑھانے کے لئے اسے کسی ا لماری میں دو سے تین ہفتوں تک کے لئے رکھ دیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 70
پروٹین 3.14
چکنائی 0.7
کاربوہائیڈریٹس 13
فلائبرز(ریشے) 1.8

More From Worldwide Food