Korma Tips in Urdu - Korma Totkay

قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Korma Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
گھی 250گرام
لہسن چھ جوے
ادرک ایک انچ
دھنیا دو چمچے
سفید زیرہ ایک چمچہ
پیاز 250گرام
ہلدی ایک چمچہ
گرم مسالہ ایک چمچہ
جائفل ایک عدد
لونگ دو عدد
جاؤتری تھوڑی سی
دہی 150گرام
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ذائقہ
کیوڑہ زعفران حسب ذائقہ
ترکیب:
پہلے تھوڑی سی پیاز کوگھی میں سرخ کر کے اس میں پسا ہوا لہسن ڈال کر پانچ منٹ بھونیں ۔پھر گوشت ڈال دیں باقی پسی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں اور بھو نتے رہیں ۔ جب خوب بھن جائے تو نمک اور پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں ۔ جب اچھی طرح بھن جائے تو اتنا پانی ڈالیں کے گوشت گل جائے اور ضرورت کے مطابق شوربہ رہ جائے ۔ جب گوشت گل جائے تو جاوتری فائفل اور کیوڑا ڈال دیں ۔اور دم دیں اور اتار لیں ۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید