Mutton Korma Tips in Urdu - Mutton Korma Totkay - Tip No. 2996

Urdu Totkay Mutton Korma مٹن قورمہ (Tip No. 2996) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Korma Recipe In Urdu

مٹن قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2996

اجزاء:
گوشت (بوٹی قورمہ سائز) ڈیڑھ کلو وزن
لونگ 10عدد
دہی پاؤ
تیل ایک کپ
لہسن ادرک (پیسٹ) دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ(پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ
سبز الائچی 6عدد
ٹماٹر(کٹے ہوئے) 5عدد
جائفل (پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پانی آدھا پاؤ
پیاز چار عدد
جاوتری ایک چائے کا چمچہ
دودھ ڈیڑھ پاؤ
ترکیب:
پیاز باریک اور گول کاٹ لیں۔ دیگچی میں آئل ڈالیں۔ پیاز آئل میں فرائی کر لیں۔ پیاز بادامی رنگ کے ہو جائیں تو لہسن کا پیسٹ ، ٹماٹر، ادرک، ڈالیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔ ساتھ سبز الائچی، لونگ، دار چینی، سرخ مرچ، نمک ہلدی اور دہی ڈال کر بھون لیں اورمٹن بھی شامل کر دیں جب قورمہ آئل چھوڑ دے تو دودھ اور پانی ڈالیں اور پانی کو خشک کر لیں۔ جائفل ، جاوتری، گرم مصالحہ، اور ہری مرچ شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ مٹن کو چیک کر یں۔ جب تیار ہو جائے تو آگ پر سے اتار لیں۔ مٹن قورمہ تیار ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht